پاکستان
14 نومبر ، 2015

عالمی کتب میلے کا دوسرا روز، زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی

عالمی کتب میلے کا دوسرا روز، زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی

کراچی ........ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری گیارہویں عالمی کتب میلے کے دوسرے روز بھی زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ اس روز ہزاروں افراد کی آمد سے لاکھوں روپوں پر مشتمل کتابوں کی فروخت ہوئی۔

درجنوں اسکولز ، کالجز اور جامعات کے طلبہ نے اس کتب میلے میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔  دوسرے روز میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین فصیح  الدین نے کتب میلے کا دورہ کیا اور وہاں جنگ پبلشرز کے اسٹال کا جائزہ لیا اور جنگ کی کتابوں کو سراہا۔

مزید خبریں :