پاکستان
14 نومبر ، 2015

پیرس میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،نوازشریف

پیرس میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،نوازشریف

اسلام آباد .....وزیر اعظم نواز شریف نےپیرس میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے،دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انکی دعائیں بربریت کا نشانہ بننے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں،بے گناہ اور معصوم افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید خبریں :