پاکستان
25 مئی ، 2012

مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

نیویارک… پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو اس وقت پرویز مشرف صدر تھے،تو کیاآپ اپنی والدہ کے قتل کا الزام ان پر عائد کرتے ہیں ؟اس پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں ان کو اپنی ماں کے قتل کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف جانتاتھا۔وہ خطرے سے آگاہ تھا،اس نے ماضی میں خود میری ماں کو دھمکی دی تھی ،اس نے کہاتھا کہ تمہاری سیکیورٹی کا تعلق براہ راست ہمارے تعلقات اور ہمارے تعاون پر ہے،جب اس نے ایمرجینسی نافذ کی تو واضح ہوگیا کہ وہ ملک میں جمہوریت واپس نہیں لانا چاہتااور میری ماں نے اس کے خلاف مزید آواز اٹھانا شروع کردی اورجس کے بعدان کی سیکیورٹی کم کردی گئی۔

مزید خبریں :