پاکستان
14 نومبر ، 2015

کراچی :آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

کراچی :آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

کراچی .....محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور صبح میں دھند چھانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مشرق سے ہلکی ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20اعشاریہ2ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب34فیصد ہے۔

مزید خبریں :