14 نومبر ، 2015
کراچی .....پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیرس میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے واقعات میں پیرس میں 160 افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام اس دکھ میں پیرس کے عوام کے ساتھ ہیں۔