پاکستان
14 نومبر ، 2015

زلزلہ متاثرین کی امداد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،وزیر اعظم

زلزلہ متاثرین کی امداد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،وزیر اعظم

سوات......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،سخت سردی سے قبل متاثرین کے گھر مکمل کرلیے جائیں گے ،انہوں نے چکدرہ کو کالام سے ملانے والی سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ۔

وزیراعظم نوازشریف نے سوات کے زلزلہ زدہ علاقے بری کوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین سے خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امداد شروع کرنے کے بروقت فیصلے کی وجہ سے بحالی کے کاموں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے متاثرین زلزلہ کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے گھر سخت سردی آنے سے پہلے پہلے مکمل کردئے جائیں گے،وزیر اعظم نے متاثرین سے پشتو میں بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :