دنیا
25 مئی ، 2012

فوجی عدالت سے بش، اوباما کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ

فوجی عدالت سے بش، اوباما کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن… سانحہ گیارہ ستمبر کے ملزمان کے وکلا نے امریکی صدر بارک اوباما اور سابق امریکی صد جارج بش کو فوجی عدالت میں طلب کرنے کی درخواست کی ہے ۔ سانحہ گیارہ ستمبر کے پانچ میں سے تین ملزمان کے وکلا نے صدر اوباماکے علاوہ بھی مزید 6 ملزمان کی عدالت میں طلبی کی درخواست کی ہے جن میں نائب امریکی صدر جو بائڈن بھی شامل ہیں۔ گوانتا نامو بے کی فوجی عدالت میں جاری سماعت کے دوران وکلا نے دونوں صدور پر اشتعال انگیز بیانات پر شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت نے گذشتہ دس سال کے دوران بڑے پیمانے پر اشتعال انگیز بیانات دیئے جس سے مسلمان معاشرے میں تنہائی کا شکار ہوگئے۔ اوباما اور بش کی انتظامیہ کی جانب سے ان کی قوم کو مسلسل ٹھگ،قاتل اور دہشت گردقرار دیاگیا، مسلسل یہ بات کہی گئی کہ مسلمانوں نے سانحہ گیارہ ستمبر کی منصوبہ بندی کی اور انکو لازماً انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ ان کے موکلان پر سے تمام الزامات کے واپس لینے سے اس غیر قانونی اثر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان ملزمان میں خالد شیخ محمد، عمار البلوچی، مصطفی الواسائی شامل ہیں۔

مزید خبریں :