پاکستان
14 نومبر ، 2015

مون گارڈن کیس کا ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ،سعد رفیق

مون گارڈن کیس کا ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ،سعد رفیق

لاہور .....وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ، لوگوں سے فراڈ کرنے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کوآپریٹو سوسائٹی نے 1988 ءمیں مون گارڈن کی زمین 13 لاکھ روپے میں لیز پر حاصل کی تھی، تاہم این او سی حاصل نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مون گارڈن کیس میں ریلوے فریق نہیں ،نہ ہی اس کاریلوےسےکوئی تعلق ہے ،بلڈرز نے غیرقانونی طورپرفلیٹ تعمیرکیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ماہرین قانون معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لوگوں سے فراڈ کرنے والوں کوسزا ملنی چاہیے۔

مزید خبریں :