25 مئی ، 2012
پشاور… پشاور میں نماز جمعہ کے موقع سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہر کی تمام جامع مساجد پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بھی پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہر مشتبہ شخص اور گاڑی کوجامع تلاشی کے بعد ہی شہر میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔ دوسری جانب صدر بازار کو جانے والے تمام راستے بھی سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ٹریفک کے لیئے بند کر دیئے گئے ہیں۔