28 جنوری ، 2012
ڈیووس … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ کسی شخص یا ادارے کو اپنے کنٹرول میں نہیں لاناچاہتے بلکہ سب کو آئین کے تحت کام کرنا چاہئے۔ڈیووس میں برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کی اہمیت سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکا اور عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے فوج کو اپنے قابو میں لانے کے لئے کیا منصوبہ بندی کی ہے تو اْن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اپنے کنٹرول میں نہیں لانا چاہتے۔