پاکستان
15 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ:سندھ اور پنجاب میں گہما گہمی عروج پر

 بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ:سندھ اور پنجاب میں گہما گہمی عروج پر

لاہور/کراچی..........سندھ اور پنجاب کے 27 اضلاع میں19نومبر کو دوسرے مرحلے کے ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ۔

نواب شاہ میں 19 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سمیت آزاد آمیدواروں نے اپنے اپنے حلقے کو پارٹی پرچم اور جھنڈوں سے سجادیا ہے۔

حیدرآباد میں ہونے والےبلدیاتی انتخابات کی مہم پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی بلکہ پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے علاوہ 557آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

مہم کے دوران ،یوسی نمبر 3 سے چئیرمین کے امیدوار پہلوان فروخ بٹ نے اپنی مہم کا آغاز کچھ انوکھے انداز میں کردیا ہے ۔ادھر مونسپل کمیٹی حافظ آباد کے وارڈ نمبر41میں ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کئے جانے پر فلیکسیں اتارنے والے ٹی ایم اے کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاجس پر صدرخالد بٹ اور انکے بیٹے سمیت 25افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :