پاکستان
15 نومبر ، 2015

جنرل راحیل شریف آج 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

جنرل راحیل شریف آج 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

راولپنڈی.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا میں عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

صدر بارک اوباما سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے ۔ ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کےانتظام ،بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں مداخلت کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پر متفقہ عمل درآمد کے امور پر بھی بات چیت متوقع ہے ۔

افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ پہلے ہی امریکا پہنچ چکے ہیں ۔

مزید خبریں :