15 نومبر ، 2015
بیجنگ......چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ، 21 اب تک لا پتا ہیں۔واقعہ گذشتہ روز چین کے مشرقی صوبے Zheijiang کے گاؤں میں پیش آیا۔
مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد مکانات ملبے تلے دب گئے ،اوردیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ، جبکہ 300 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
امدادی کارکن مشینوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں ،، اب تک 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 21 افراد تا حال لاپتا ہیں ۔