پاکستان
15 نومبر ، 2015

عوام 19نومبر کوتیر کوووٹ دیکر مخالفین کو شکست دینگے،بلاول

عوام 19نومبر کوتیر کوووٹ دیکر مخالفین کو شکست دینگے،بلاول

ٹھٹھہ .........پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام 19نومبر کوتیر کوووٹ دیکر مخالفین کو شکست دینگے۔ٹھٹھہ سجاول میں عوام کا ہجوم بے نظیر کے وژن کی فتح ہے۔

بلاول بھٹو سجاول اورٹھٹھہ میں انتخابی ریلی کی قیادت کے لئے سجاول پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا۔کارکنوں نے پھول نچھاورکرکے بلاول بھٹو کو سجاول میں خوش آمدید کہا ۔بلاول بھٹو نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔ہیلی پیڈ سے وہ گاڑیوں کی ریلی میں سجاول اورٹھٹھہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔ پی پی کے سینئر رہنما بھی ان کے ساتھ ہیں۔راستے میں مختلف مقامات پر کارکن بلاول کے قافلے کا زبردست خیرمقدم کررہے ہیں ۔

سجاول شہر میں بلاول بھٹو اپنی گاڑی سے باہر آئے اورکارکنوں سے مختصر خطا ب کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سجاول میں کارکنوں کے شاندار استقبال پر بے حد مشکور ہیں۔آج عوام کا ہجوم شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کی فتح ہے۔عوام بلدیاتی الیکشن میں تیر کو ووٹ دیکر مخالفین کو شکست دے دیں گے۔ان کا قافلہ سجاول سے ہوتا ہوا ٹھٹھہ پہنچاتوسڑکوں کے اطراف کارکن بلاول بھٹو کاشانداراستقبال کیا۔جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں ۔جہاں پارٹی نغموں پر کارکن والہانہ اندازمیں رقص کررہےہیں ۔

مزید خبریں :