دنیا
16 نومبر ، 2015

جی20اجلاس:غیرملکی دہشتگردوں میں اضافے پراظہارتشویش

جی20اجلاس:غیرملکی دہشتگردوں میں اضافے پراظہارتشویش

انطالیہ......جی 20 سربراہی اجلاس کے مجوزہ اعلامیے کے مطابق رکن ممالک نے غیر ملکی دہشت گردوں کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلی جنس شیئرنگ اور سیکورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اوباما پوتن ملاقا ت میں شام تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونےو الے جی 20 اجلاس کے مجوزہ اعلامیے میں رکن ممالک نے سرحدوں کی سیکورٹی بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے غیر ملکی دہشت گردوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ، اجلاس میں تمام رکن ممالک نے مجوزہ مسودے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس سے قبل جی 20 اجلاس کی سائڈ لائنز پر صدر اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ، یہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال اور پیرس میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کے بعد پیداشدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ شام میں منتقلی اقتدار ، سیاسی طور پر ہو ۔ جس کے لیے شامی حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے ۔

مزید خبریں :