16 نومبر ، 2015
پشاور........لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیرامیڈکس اسٹاف کے لئے تعمیر شدہ ہاسٹل پر ٹی ایم اوز کے قبضے پر دونوں جانب تصادم مین کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ اورلاٹھی چارج کا استعمال ہوا۔ کئی اہل کار تصادم کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔
گزشتہ شب ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی جانب سےپیرامیڈکس اسٹاف کے ہاسٹل پر قبضہ کے خلاف حالات خراب ہوگئے۔پیرامیڈکل اسٹاف نے ہاسٹل کے اندر ٹی ایم اوز کے پڑے سامان کو آگ بھی لگا دی،ٹی ایم اوز نے پیرامیڈکس اسٹاف پر پتھراؤ کیا جبکہ پیرا میڈکس اسٹاف نے لاٹھیوں سے وار کرکے کئی کو زخی کردیا ۔
زخمیوں کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے ان حالات کو قابو پانے کےپولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال بھی کیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طوراسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ معاملہ کو رفع دفع کرنےکی کوشش جاری ہے۔