16 نومبر ، 2015
گوجرہ .......وزیراعطم نوازشریف نے گوجرہ میں موٹر وے ایم فور کے گوجرہ شورکوٹ سیکشن پر تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا ، وزیراعظم کو تعمیراتی کام پر بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کے62 کلو میٹر طویل فیصل آباد ملتان موٹر وے ایم فور کے گوجرہ شور کورٹ سیکشن کے تعمیراتی کام کے افتتاح سے پہلے جگہ جگہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھیں ۔
ایم فور کے چار سیکشن ہیں اور اس کا 58 کلو میٹر طویل فیصل آباد گوجرہ سیکشن پہلے ہی اس سال مارچ میں ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا، جبکہ دودوسرے سیکشنز میں ملتان خانیوال اور خانیوال شور کوٹ شامل ہیں۔