پاکستان
16 نومبر ، 2015

آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں ، وزیراعظم

آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں ، وزیراعظم

گوجرہ........ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کسی کے پاس الگ ایجنڈا رکھنے کی گنجائش نہیں ، سب کو پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے ایجنڈے پر آنا ہوگا، ٹانگیں کھینچے والے حکومت کی نہیں ، پاکستان کی ٹانگ کھینچ رہےہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف گوجرہ میں موٹروےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا صرف پنجاب نہیں، موٹرویز سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی بن رہی ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 15 سالوں تک موٹر وے کو نظر انداز کیا گیا، فیصل آباد سے مصنوعات کراچی جائیں گی ،دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کی ، شمالی وزیرستان کے لوگوں کو آباد کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ، زلزلہ زدگان کی بروقت امداد کی ، 341 ارب روپے سے کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :