پاکستان
16 نومبر ، 2015

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، عوامی تحریک کےنامزد 41 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

 سانحہ ماڈل ٹاؤن ، عوامی تحریک کےنامزد 41 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

لاہور ........ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزد عوامی تحریک کے اکیالیس کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی،ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ مقدمے میں نامزد اصل ملزمان اور سیاسی شخصیات کو بچانے کے لیے عوامی تحریک کے کارکنوں کوبلاجواز مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والی پہلی ایف آئی آر میں عدالت ضمانتیں منظور کر چکی ہے لہذا اس مقدمے میں بھی ضمانتیں منظور کی جائیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سانحہ کی انکوائری کے بعد عوامی تحریک کے 41کارکنوں کو نامزد کرنے کی سفارش کی تھی اس لیے ملزمان کی ضمانتیں منظور نہ کی جائیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعدعوامی تحریک کے اکیالیس کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :