16 نومبر ، 2015
لاہور .....لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز نےتین گرفتار ڈاکوؤں کو چھوڑنے پر ایس ایچ او شادمان کو معطل کر دیا،ایس ایچ او نے ن لیگی رہنما کے دباؤ پر ڈاکوؤں کو چھوڑ دیا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق عدیل نامی ڈاکو کو ایک شہری نبیل نے ڈکیتی کے فوراً بعد پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ،اس کے انکشاف پر اس کے ساتھی ڈاکوؤں حمزہ اور احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، تاہم اس دوران مسلم لیگ ن کے رہنما میاں طارق نے ایس ایچ او پر دباؤ ڈال کر تینوں ڈاکوؤں کو چھڑا لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈی ایس پی رانا زاہد کو انکوائری کا حکم دیا اور الزام ثابت ہونے پرایس ایچ او تنویر گوجر کو معطل کر دیا گیا۔