16 نومبر ، 2015
کراچی.........کراچی میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے نابینا پروفیسر کو پریزائڈنگ افسر مقرر کردیا۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے مقرر کیے گئے پریزائڈنگ افسر امان خلیل اللہ گورنمنٹ کالج ناظم آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ پروفیسر امان خلیل اللہ کو نابینا ہونے کے باجود یو سی 43 لیاقت آباد ٹاون کا پریزائڈنگ آفیسرمقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امان خلیل اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خط پرانھیں خود بھی حیرت ہے۔ الیکشن کمیشن کو پریزائڈنگ افسر مقرر کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے تھی۔