16 نومبر ، 2015
اسلام آباد......اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دھرنوں کے دوران 3 کارکنوں کی ہلاکت پر وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر عوامی تحریک کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وفاقی وزیر سعد رفیق اور آئی جی اسلام آباد سمیت 11 افراد کے خلاف درج قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مقدمہ خارج کرنے کی درخواست آئی جی اسلام آباد کی طرف سے دائر کی گئی تھی ۔ عدالت نے ایف آئی آر پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے عوامی تحریک کو نوٹس جاری کردیا ، مزید سماعت26نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔