پاکستان
16 نومبر ، 2015

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 نومبر کوطلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 نومبر کوطلب کر لیا

اسلام آباد......قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کوبھجوائی تھی جن کی ایڈوائس پر صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 نومبرکو طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کاگزشتہ اجلاس بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے مختصر کر دیا گیا تھا اور طے پایا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد اجلاس منعقد ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف امور پر قانون سازی کے علاوہ ملک کو درپیش چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :