25 مئی ، 2012
قاہرہ… مصر کی طاقتور جماعت اخوان المسلمین نے ووٹوں کی گنتی کے دوران برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ مصر میں تاریخی صدارتی انتخابات کے دوسرے اور آخری دن کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسلامی نظریات کی حامل اخوان المسلمین نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد 30 فیصد سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم احمد شفیق 22.3 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔