کاروبار
17 نومبر ، 2015

رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے201ارب روپے جاری

رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے201ارب روپے جاری

اسلام آباد......رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلیے201ارب روپے کے فنڈز جاری کیےگئے ہیں ۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کیلیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 27ارب 78کروڑ روپے جاری کیےگئے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 18ارب 69کروڑ ،عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی کیلئے 52ارب 60کروڑ ، بجلی کے منصوبوں کیلئے 33ارب 48کروڑ ،پانی کے منصوبوں کیلئے 5ارب 15کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے ایک ارب چار کروڑ ،اور نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کو 5ارب 94کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیےگئے۔

مزید خبریں :