دنیا
25 مئی ، 2012

اسرائیل کی ترک امدادی قافلے پر حملے کے متاثرین کو معاوضے کی پیشکش

انقرہ … اسرائیل نے غزہ کو جانے والے ترک امدادی قافلے پر حملے کے متاثرین کو 6 ملین ڈالر معاوضے کی پیشکش کر دی تاہم سینئر اسرائیلی حکام نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ سال اس بات پر آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ الزام تسلیم کئے بغیر متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے تیار ہے۔ 2010ء میں اسرائیلی کمانڈوز نے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر حملہ کر کے کشتی میں سوار ترکی کے 9 امدادی کارکنوں کو شہید کر دیا تھا۔ متاثرین کے ایک وکیل نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک ثالث غیر ملکی سفیر کے توسط سے ایک ماہ قبل متاثرین کو ادائیگی کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رقم متاثرین میں تقسیم کرنے کی غرض سے ترکی میں یہودی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی جائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ متاثرین اور انکے دوستوں کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا۔ ترک وزارت خارجہ نے فیصلہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ان کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :