دنیا
25 مئی ، 2012

روس کا افغانستان سے متعلق نیٹو اقدامات میں شمولیت سے انکار

ماسکو …روس نے افغانستان سے متعلق نیٹو کی جانب سے کئے گئے اقدامات میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے افغان آرمی کیلئے 10 ملین ڈالر امداد دینے سے معذرت ظاہر کر دی۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان ضمیر کابلوف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے افغان آرمی کیلئے روس کو 10 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ روس پہلے ہی افغانستان کو خوراک اور دیگر ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔ کابلوف نے مزید کہا کہ 2014ء میں فوجی انخلاء کے بعد امریکہ کیلئے یہ بوجھ اٹھانا مشکل دکھائی دیتا ہے، اس لئے واشنگٹن نیٹو پارٹنرز کے ساتھ بوجھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس افغانستان سے متعلق نیٹو کے پروگرام میں حصہ نہیں لے گا، ہم کئی سال سے ایساف سپلائرز کلب کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں لیکن یہ دروازہ نہیں کھلا، اب انہوں نے ہمیں دعوت دی ہے لیکن ہم نے انہیں یاددہانی کرائی کہ روس پہلے ہی عرصہ دراز سے افغانستان کو امداد فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں :