18 نومبر ، 2015
کراچی.........وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رواں سال گنے کی قیمتوں پر سبسڈی دینے سے انکارکردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے گنے کی قیمتوں کاتعین کرنے کیلئے کاشتکاروں اور مل مالکان کے نمائندگان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، جن میں گنے کی آئندہ فصل میں قیمتوں کا تعین کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی اور اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سال گنے کی قیمتوں پر سبسڈی دینے سے صاف انکار کردیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر برائے زراعت علی نواز خان مہر،چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری زراعت گلزار شیخ،کین کمشنراور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شوگر مل ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رواں مالی سال میں سندھ حکومت کے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی وسعت نہیں ہے اور پچھلے سال بھی ہم نے ترقیاتی فنڈز میں سے سبسڈی فراہم کی تھی۔جوکہ اس سال ممکن نہیں ہے اور اس لئے دونوں فریقیں ملکر باہمی رضامندی سے قیمت کا تعین کریں۔