دنیا
25 مئی ، 2012

ایرانی نیوی نے امریکی کارگو جہاز بحری قزاقوں کے چنگل سے چھڑا لیا

تہران…ایرانی نیوی کا کہنا ہے کہ اس نے خلیج اومان میں ایک امریکی کارگو جہاز کو بحری قزاقوں کے چنگل سے چھڑالیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی نیوی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج اومان میں بحری قزاقوں نے ایک امریکی کارگو جہاز کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد مائرس ٹیکساس نامی جہاز کی جانب سے نیوی کو ہنگامی سگنلز موصول ہوئے جس پر نیوی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ایک جنگی جہاز بھیجا جس کے پہنچتے ہی قزاق وہاں سے فرار ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارگو جہاز نے اس کی حفاظت پر ایرانی نیوی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی منزل پر بحفاظت پہنچ گیا کارگو جہاز متحدہ عرب امارات کی فوجاریہ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور امریکہ جارہا تھا ۔

مزید خبریں :