19 نومبر ، 2015
راولپنڈی......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے فرد جرم عائد کی۔
ماڈل ایان علی اپنے روایتی انداز میں آج بھی کسٹم جج کی عدالت میں پیش ہوئیں،عدالتی کارروائی میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ، ایان علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ،ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نےفرد جرم کی کارروائی شروع کرنے کی مخالفت کی۔