دنیا
20 نومبر ، 2015

امریکا میں 30 سال سے قید اسرائیلی جاسوس کو رہا کر دیا گیا

امریکا میں 30 سال سے قید اسرائیلی جاسوس کو رہا کر دیا گیا

نیویارک......امریکا میں 30 سال سے قید اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ کو رہا کردیا گیا۔ جوناتھن پولارڈ نے امریکی نیوی میں کام کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے جاسوسی کی تھی۔

61 سالہ پولارڈ امریکی بحریہ میں بطور سول اہلکار کام کرتا تھا اور اسے خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں 1987ء میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولارڈ کو قید کے دوران ہی اسرائیلی شہریت دی گئی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق جوناتھن پولارڈ کو مزید 5 سال امریکا میں گزارنے ہوں گے اور اس دوران اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

وہ امریکی حکام کی اجازت کے بغیر اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکے گا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پولارڈ کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید خبریں :