دنیا
20 نومبر ، 2015

مبینہ خودکش بمبار حسنہ کی دھماکے کے وقت کی ویڈیو جاری

مبینہ خودکش بمبار حسنہ کی دھماکے کے وقت کی ویڈیو جاری

پیرس......فرانس کے علاقے سینٹ ڈینی میں خود کو دھماکے سےاڑانے والی خود کش بمبار حسنہ کی دھماکے کے وقت کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

یہ وہ لمحات ہیں جب دہشت گردوں کی آلہ کار بننے والی خاتون نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس نے سینٹ ڈینی کے اپارٹمنٹ کا پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحمید کی گرفتاری کے لیے محاصرہ کیا تو اس کی 26سالہ کزن حسنہ کھڑکی میں آکر چیخ رہی تھی ۔ ’’میری مدد کرو، میں اس کی دوست نہیں ہوں ‘‘ لیکن کچھ لمحوں بعد ہی اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

حسنہ کے دوستوں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ حسنہ سیلفیاں لینے اور پارٹیوں میں جانے کی شوقین تھی، شراب اور سگریٹ نوشی کرتی تھی، اُسے کاؤ گرل اور ٹام گرل بھی کہا جاتا تھا، مذہب سے اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی، اس نے کبھی قرآن پاک نہیں پڑھا تھا لیکن پھر اچانک اس کی سوچ میں تبدیلی آئی۔ اس کا طرز زندگی بدل گیا اور اس نے حجاب پہننا شروع کردیا۔

گمراہی کے راستے سے پلٹنے والی دہشت گردوں کا ساتھ دے کر خود بھی اسی دہشت گردی کا شکارہوگئی جس میں سیکڑوں بے گناہ زندگیاں جان سے گئیں۔

مزید خبریں :