20 نومبر ، 2015
اسلام آباد......دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ مالی کے ہوٹل میں کسی پاکستانی کی اطلاع نہیں، تاہم وزارت خارجہ الجزائر میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مالی میں پاکستان کا کوئی سفارت خانہ نہیں، مالی کے معاملات الجزائر میں پاکستانی سفارت خانہ دیکھتاہے۔
الجزائر میں پاکستانی سفیرکے مطابق اب تک مالی میں کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں، مزید معلومات لی جارہی ہیں۔