21 نومبر ، 2015
واشنگٹن......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں طویل ملاقاتیں کی ہیں۔ جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل سیکیورٹی کونسل میں طویل ملاقاتیں کیں ۔
آرمی چیف نےوائٹ ہاؤس میں ڈپٹی سیکیورٹی ایڈوائزرایورل ہینس سے ملاقات کی ۔ انہوں نے انسدادہشتگردی اورہوم لینڈ سیکیورٹی پر تعینات صدراوباما کی اسسٹنٹ لیزا موناکو سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔