28 جنوری ، 2012
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب جلسے پر مولانا فضل الرحمان دیگر رہنماو?ں اورکارکنوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ،لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک وقوم کو اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں ان حالات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی طرف سے پاکستان کی سلامتی و بقاء اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے مثبت کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔