دنیا
21 نومبر ، 2015

نتیش کمار بھارتی ریاست بہار کےپانچویں بار وزیر اعلیٰ بن گئے

نتیش کمار بھارتی ریاست بہار کےپانچویں بار وزیر اعلیٰ  بن گئے

پٹنہ......... عظیم اتحاد کے سربراہ نتیش کمار پانچویں بار بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی بن گئے۔

بہار میں اس بڑے اتحاد‘ کی جیت سے جہاں نریندر مودی کی شہرت کو جھٹکا لگا وہیں نتیشن کمار کی حلف برداری کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کے بیان نے بھی مودی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔انہوں نے نتیش کمار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب وزیر اعظم بننےکی تیاری کر لیں ۔

ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ نتیش کمار کو اب دلی آنے اوروزیرا عظم بننے کی تیاریاں کر لینی چاہئیںاور اس معاملے میں وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کریں گے۔

بہار الیکشن میں گرینڈ اتحاد نے کل 243 نشستوں میں سے 178 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی کو صرف 58 نشستیں ہی ملی تھیں۔

مزید خبریں :