پاکستان
21 نومبر ، 2015

مسافر اہم ہو یا با اثر،سخت امیگریشن کنٹرول سے بچ نہیں سکتا

مسافر اہم ہو یا با اثر،سخت امیگریشن کنٹرول سے بچ نہیں سکتا

اسلام آباد....جہاز اپنا ہو یا کرائے کا، مسافراہم ہویا بااثر، اب سخت امیگریشن کنٹرول سے بچ نہیں سکتا۔وزارت داخلہ نے نجی طیاروں کے مسافروں کے لیے امیگریشن کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نجی طیارے کا مسافر خواہ کتنا بااثر اور اہم کیوں نہ ہو، امیگریشن مراحل سے گزرنا ہو گا،غیر قانونی آمد و رفت کیلئے استعمال کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے نجی طیاروں کےمسافروں کیلئے مؤثرامیگریشن کنٹرول نہ ہونے کی اطلاعات کا نوٹس لیا اور ایف آئی اے کوفوری طور پر نجی طیاروں کے مسافروں کیلئے امیگریشن کنٹرول سسٹم بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کنٹرول سسٹم ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فوری طور پر نافذ کیا جائے، سول ایوی ایشن نجی طیاروں کے مسافروں پر قوانین کی پاسداری یقینی بنائے۔

مزید خبریں :