21 نومبر ، 2015
کوئٹہ.......بلوچستان میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنادی گئی۔کارروائی کے دوران راکٹ لانچر، مارٹر گولے، مشین گنیں، بارودی سرنگ اور دھماکا خیز مواد برآمدکرلیے گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مرغہ فقیر زئی میں ایف سی کے عملے نے حساس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
اسلحہ گولہ بارود تحریب کاری کیلئے چھپایا گیا تھا، برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک راکٹ لانچر، تین مارٹر گولے،ایک ایل ایم جی، دو ایس ایم جی، ایک اینٹی ٹینک مائن، نو آئی آی ڈیز،بارہ ڈیٹونیٹر،تین رائفل،اور بھاری مقدار میں گولیا ں شامل ہیں۔