22 نومبر ، 2015
کوہاٹ......کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افرادنےفائرنگ کرکے کیبل آپریٹرکوقتل کردیا۔ کیبل آپریٹرحفیظ الرحمان اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر سوارہوکرآفس جارہے تھےکہ پہلے سے گھاٹ لگائے مسلح افرادنے علاقہ حافظ آبادمیں ان پر فائرنگ کردی ۔جس سے حفیظ الرحمان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ان کی لاش کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پولیس اورصحافیوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی ۔کیبل آپریٹرز اورصحافتی تنظیموں نے حفیظ الرحمان کے قتل کی پرزورلفظوں میں مذمت کی ہے۔