25 مئی ، 2012
نیویارک … انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں معاشی ترقی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے حاصل کررہی ہے جس کی قیمت شہریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع ہونے والی 50thگلوبل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت معاشی طور پر مضبوط مملکت بنتا جارہا ہے تاہم اس کا خمیازہ بھارتی عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔سالانہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ شام میں قیام امن کیلئے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی کوششیں ناکا م ہوچکی ہیں،ساتھ ہی یورپ میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل دنیا کی مستند انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم سمجھی جاتی ہے۔