23 نومبر ، 2015
نئی دہلی ............مودی سرکار کی انتہاپسندانہ ہندو پالسییوں کے خلاف ادبی حلقوں کی جانب سے اعزازات واپس کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی شاعر ڈاکٹر جےینت مہاپتر نے ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز پدما شری بطور احتجاج واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان انہوں نے صدر پرناب مکھرجی کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا،ڈاکٹر جےینت مہاپتر پہلے بھارتی شاعر ہیں جنہیں انگریزی شاعری میں ساہتیا اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔