پاکستان
23 نومبر ، 2015

بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

 بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

راولپنڈی .........بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بے نظیر بھٹو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے ملنے والی لاش عندلیب نامی نرس کی ہے جو نرسنگ میں فورتھ ایئر کی طالبہ ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ختم کر کے اپنے کمرے میں گئی ، جس کے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کے مطابق ظاہری طور پر قتل کا واقعہ نہیں لگتا۔معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ نرس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گیا ہے۔

مزید خبریں :