23 نومبر ، 2015
تہران......روس کے صدر ولادی میر پیوٹن آٹھ سال بعد ایران پہنچ گئے، ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں بیرونی سیاسی مداخلت کے خلاف اتفاق رائے ہوا۔
ایک روزہ دورے پر تہران میں موجود روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے شام میں بیرونی سیاسی مداخلت کے خلاف اور شامی حکومت میں انتخابات کے ذریعے تبدیلی پر اتفاق کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے روس کے ساتھ قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے امریکا کی شام میں مداخلت کو ایران اور روس کے لیے خطرہ قرار دیا، اس سے قبل روسی صدر نے گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔