24 نومبر ، 2015
نیویارک....... کلاک بم بنانے کے الزام میں گرفتار مسلم طالب علم نے اسکول اور ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
احمد کے وکیل نے اسکول اور اورنگ شہرکی انتظامیہ کوخط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمدکورنگ اورنسل پرستی، اورمذہبی منافرت کانشانہ بنایاگیا۔اور اپنے بیانات میں سوڈانی مسلم امیگرینٹ خاندان کی اسکول اورمئیرنےتذلیل کی۔یہ اسکول اورشہری انتظامیہ کارویہ تھاجس نے طالبعلم اوراسکےخاندان کو قطرمنتقل ہونےپرمجبورکیا۔
خط میں کہاگیاہے کہ اسکول اورشہری انتظامیہ 60روزمیں جواب دے،ورنہ اسکول کےخلاف50لاکھ اورشہری انتظامیہ کےخلاف ایک کروڑڈالرہرجانہ دائرکیاجائےگا۔
واضح رہے کہ احمدکی بنائی ہوئی گھڑی کوبم سمجھ کرٹیکساس کے شہر ارونگ کے اسکول نےطالبعلم کوستمبرمیں گرفتارکرادیاتھا جس پر امریکاکےصدراوباماسمیت پوری دنیا حیران رہ گئی تھی۔