دنیا
24 نومبر ، 2015

شامی پناہ گزینوں سےمتعلق کینیڈاکی پالیسی بھی سخت

شامی پناہ گزینوں سےمتعلق کینیڈاکی پالیسی بھی سخت

دمشق......پیرس حملوں کےبعدکینیڈانےبھی شامی پناہ گزینوں سےمتعلق پالیسی سخت کرلی ہے۔ شام سےتنہا آنےوالےمردوں کوپناہ نہ دینےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔

کینیڈین میڈیا کےمطابق یہ اقدام سیکیورٹی کی وجوہات کےسبب کیاگیاہےاور اب صرف،خواتین،بچوں اورفیمیلزکوپناہ دی جائےگی۔ نئی پالیسی کااعلان آج کیا جائے گا۔

کینیڈاکے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے25ہزارشامیوں کواس سال پناہ دینےکااعلان کیاتھا اورپناہ کےطالب سوافرادکوروزانہ لبنان میں چیک کیاجارہاہے۔

سروے میں دعویٰ کیاگیاہےکہ 51فیصدکینیڈین شہری شامیوں کوپناہ دینےکےمخالف ہیں اور58فیصدشامی باشندوں کواپنے لیے خطرہ سمجھتےہیں۔

مزید خبریں :