دنیا
24 نومبر ، 2015

فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

فرانس  کے  بحری بیڑے سے  داعش  کے ٹھکانوں پر  حملے

پیرس......فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیںجبکہ امریکا نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے ۔

پیرس حملوںکے بعد امریکا کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے بھی داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانس کے طیاروں نے پیرس حملوںکے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

داعش کے حملوں کے بعد پیرس سمیت یورپ کے متعدد ممالک کسی بھی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے الرٹ ہیں۔

مزید خبریں :