انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2015

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکی63ویں سالگرہ

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکی63ویں سالگرہ

کراچی ......محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکرکی آج 63ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اردو ادب میںمنفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر1952کو کراچی کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

انگریزی ادب میں ماسٹر ز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں،انھوں کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔

پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔

دسمبر 1994 کو اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میںجاں بحق ہوگئیں، پروین شاکر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے اردو شاعر ی کے چمن میں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔

مزید خبریں :