کھیل
25 مئی ، 2012

سینٹرل کنٹریکٹ ، ریٹینر شپ کیلئے 42 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، ذکاء اشرف

سینٹرل کنٹریکٹ ، ریٹینر شپ کیلئے 42 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، ذکاء اشرف

لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی کس 4 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 42 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ اور ریٹینر شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 25فیصد جبکہ میچ فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ پہلی ترجیح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے، وہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پرامید ہیں، بھارتی بورڈ کے صدر سے رواں ہفتے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :