انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2015

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم’ٹوئنٹی فائیو‘ کی 23 لاکھ کاپیاں فروخت

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم’ٹوئنٹی فائیو‘ کی 23 لاکھ کاپیاں فروخت

لندن ......برطانوی گلوکارہ اڈیل کی نئی البم’ٹوئنٹی فائیو‘ کی ریلیز کے بعدامریکا میں صرف تین روز میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

اڈیل کی البم20 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی اور صرف امریکا میں تین دن میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اڈیل کی البم میوزک بینڈ’این سِنک‘کی 2000 ء میں ریلیز ہوئی البم’نو اسٹرنگز اٹیچڈ‘کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دے گی، جس کی پہلے ہفتے میں24 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :