24 نومبر ، 2015
میکسیکو سٹی ...........میکسیکو میں بس اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔حادثہ میکسیکو کی خلیج پر Tuxpan شہر کو میکسیکو سٹی سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا ۔
پولیس حکا م کے مطابق تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ، اور سڑک بلاک ہوگئی ،کچھ مسافروں نے بس سے چھلانگ لگا کر جان بچائی واقع کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔